Mere Haider Ki Baat Alag Hai Lyrics | 13 Rajab New Manqabat 2022 | Syed Raza Abbas Zaidi | Mola Ali Manqabat

 Mere Haider Ki Baat Alag Hai






کب میں کہتا ہوں علیؑ مجھکو خدا لگتا ھے پھر بھی دنیا کو مرا عشق برا لگتا ھے میں نے بس اتنا کہا بعدِ خدا بعدِ نبیؐ ہاں مرا مولا علیؑ سب سے جدا لگتا ھے حیدرؑ کی بات الگ ہے مریم کو بیت المقدس سے باہر بھیجا تھا جب کبریا نے یہ گھر ولادت کا مرکز نہیں ہے جاؤ یہ بولا خدا نے آئی جب تیرا رجب خود یہ کہنے لگا رب آئیے بنتِ اسد صلے علیٰ کہا میرے حیدرؑ کی بات الگ ہے پہنچے جو معراج پرمصطفیٰ تو پردے سے آواز آئی اے میرے محبوب میری محبت تمکو یہاں کھینچ لائی جب وہ آواز سنی آگئے یاد علیؑ تھی محمدؐ کے لبوں پر یہ صدا میرے حیدرؑ کی بات الگ ہے یہ ذالفقارِ علیؑ جانتی ہے چلنا ھے کس پر کہاں سے مرحب کا سر کاٹنے کیلئے جب حیدرؑ نے کھینچا مَیاں سے چوم کر دستِ جلی بول اُٹھی تیغِ علیؑ آج آئیگا کٹائی کا مزہ میرے حیدرؑ کی بات الگ ہے خیبر سے جب آئے شیرِ خدا تو زہراؑ سے تلوار بولی ایسے کلائی چلائی علیؑ نے میدان میں اے سہیلی سر سے مرحب کے چلی فرش پر آکے رکی کاٹ کے اس کا بدن میں نے کہا میرے حیدرؑ کی بات الگ ھے کوئی شبیہہِ محمدؐ نہیں تھا سارے عرب کہیں پر بستر پہ اپنے علیؑ کو سلاکر بولے نبیؐ مسکراکر اب نہ سمجھے گا کوئی یہ نبیؐ ہیں یا علی وقتِ ہجرت یہ محمدؐ نے کہا میرے حیدرؑ کی بات الگ ہے سنکرعلیؑ کی ولایت کا اعلاں حارث نبیؐ سے یہ بولا مجھ پر عذابِ خدا آپڑے گر ھے یہ علیؑ سبکا مولاؑ سر پہ کنکر جو لگا آئی حارث کو قضا جتنے منکر تھے اُنہیں کہنا پڑا میرے حیدرؑ کی بات الگ ھے بولے محمدؐ کے سلمان جاؤ اور سبکو پابند کردو جتنے بھی دروازے مسجد کے اندر کھلتے ہیں سب بند کردو یہ بھی کہدینا زرا ہے یہی حُکمِ خدا بند نہ ہوگا درِ شیرِ خدا میرے حیدرؑ کی بات الگ ہے غازیؑ کی چوکھٹ پہ بیٹھے ہوئے تھے ہونٹوں پہ بس یہ دعا تھی اے مولاؑ عباسؑ ہم پر کرم ہو مدحت کریں مرتضٰیؑ کی ابھی جاری تھی دعا ہوگئی ہم پہ عطا ملکے کہنے لگے ذیشان و رضا میرے حیدرؑ کی بات الگ ہے

Post a Comment

0 Comments

const chk = document.getElementById('chk'); chk.addEventListener('change', () => { document.body.classList.toggle('dark'); });